خاطر ترقی کا سفر روکنے کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

188

لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کی خاطر ترقی کا سفر روکنے کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے،ایک طرف خدمت ومحنت اوردوسری طرف الزام تراشی کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار شہبازشریف نے لاہور میں مسلم لیگ(ن)کے منتخب نمائندوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 2014ء میں بھی دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا اور اب ایک بار پھر بعض سیاسی عناصرعوام کی خوشحالی کو روکنا چاہتے ہیں۔احتجاج کرنے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں صرف قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ملک وقوم کی خاطرایسے عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔