قادیانی اپنے عقائد کی بنا پر غیر مسلم اقلیت قرارپائے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

397

ٹنڈوآدم (پ ر) تحفظ ختم نبوت کیلیے ماضی میں بھی مسلمانوں نے قربانیاں دیں وقت پڑنے پر اب بھی تاریخ رقم کریں گے ،قادیانی اپنے عقائد کے بنا پر غیر مسلم اقلیت قرارپائے ،علما ،خطبا بھر پور انداز میں 7ستمبر کو یوم دفاع ختم نبوت کے طور پر منائیں ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سندھ کے امیر و ممتاز عالم دین علامہ احمد میاں حمادی ،علامہ محمد راشدمدنی ،مفتی محمد طاہر مکی ،ڈاکٹر محمد خالد آرائیں،حافظ محمد فرقان انصاری ،نے دفتر ختم نبوت میں مجاہدین ختم نبوت کے ایک اہم اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ مسلمان جب بھی یکجا ہوئے ہیں تو وہ صرف اور صرف ناموس رسالت کیلیے ،اور اسی وجہ سے مسلمانوں کو ہمیشہ کامیابی نصیب ہوئی ،1974ء میں تما م شیعہ ،بریلوی ،دیوبندی ،اہلحدیث علما اور عوام نے یکجا جمع ہو کر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردینے کا مطالبہ کیا تو اللہ پاک نے کامیابی سے ہمکنار فرمایا ،مفتی محمد طاہر مکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قادیانیوں کو اپنے عقائد کی بنا پر غیر مسلم اقلیت قراردیا گیا ہے ،کوئی ان پر جبر نہیں کیا گیا قادیانیوں کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ کے اس قومی فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کرلیں ،علامہ محمد راشدمدنی نے کہا کہ مسلمان نامو س رسالت کے مسئلے پر ہمیشہ حساس رہے ہیں اور اب بھی حساس ہیں ،علما اور خطبا اپنی مساجد اور مدارس میں ختم نبوت سیمینار رکھیں ، طلبہ اور عوام و خواص میں شعورِ ختم نبوت بیدار کریں ، قادیانیوں کے عقائد سے نئی نسل کو آگاہی دیں یہ ہر عالم دین کا فرض ہے ،قادیانی اور دوسرے کافروں میں فرق ہے یہ فرق ہماری نئی نسل کو معلوم نہیں یہ علما پر فرض ہے کہ اس سے اپنی نئی نسل کو آگاہ کریں ،دریں اثناء عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ترجمان ملک ذوالفقار نقشبندی نے کہا کہ 7ستمبرکو ٹنڈوآدم میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس ہوگی جس میں ملک بھر کے علما خطاب کرینگے ۔