وزرات داخلہ نےدہشتگردوں سے متعلق سیکیورٹی تھریٹ جاری کردیا

229

وزرات داخلہ نے افغانستان سے 25سے زائددہشتگردوں کے پاکستان داخلے سے متعلق سیکیورٹی تھریٹ جاری کردیا،انٹیلی جنس رپورٹ میں دہشتگردوں کے پاکستان داخلے کا انکشاف کیا گیا ہے،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کو دہشتگردی کے ممکنہ خدشے سے آگاہ کردیاگیا ہے۔

پیر کو ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے وزرات داخلہ کو رپورٹ ارسال کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 25سے زائد دہشتگرد افغانستان سے پاکستان داخل ہوئے ہیں جو ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔وزرات داخلہ نے انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کو دہشتگردی کے ممکنہ خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے تمام اہم سرکاری اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے اور مذکورہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کا کہا ہے۔