ٹنڈو جام، زرعی تحقیقاتی ادارے میں ملازمین کی حاضری کو بائیو میٹرک کرنے کا فیصلہ

107

ٹنڈو جام (نمائندہ نمائندہ جسارت) سندھ حکومت ایگریکلچر ریسرچ کے ادارے میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ادارے میں بائیو مٹرک سٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر آل سندھ ایگر یکلچرل ریجنل ایمپلائز ٹریڈ یونین کا اجلاس صدر علی روشن چنا کی زیر صدرات ہوا۔ اس موقع پر مرکزی صدر روشن علی چنا، جنرل سیکرٹری مرید حسین کلیری، راؤ ظفر سعید راجپوت نے کہا کہ اس سسٹم سے ادارے کے اندر ملازمین کی حاضری یقینی ہوگی اور ادارہ ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے ساتھ کوئی ایسا نظام بھی بنایا جائے جس سے ادارے کے فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین کی بائیو میٹرک ان کی فیلڈ میں ہی ممکن ہوسکے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ادارے کے ملازمین کو ترقیاں نہیں دی جارہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ اس لیے ملازمین کے اس مسلے کے ساتھ ان کا ٹائم اسکیل سمیت دیگر مسائل کے حل کیے اور ملازمین کی رہائشی کالونی سے غیر متعلقہ افراد کا قبضہ ختم کرایا جائے۔