کرسچین کالونی میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 4مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا

109

پشاور(صباح نیوز)سیکورٹی فورسز نے کس کورونہ میں سرچ آپریشن کر کے ورسک میں کرسچین کالونی میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 4مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقے کس کورونہ میں کیا گیا، جہاں سے ورسک میں کرسچین کالونی میں حملہ کرنیوالوں کے 4مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔گرفتار سہولت کاروں میں شاہد، اعجاز، ضیا الرحمان اور ضیا محمد شامل ہیں ، جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو سیکورٹی فورسز نے ورسک کی کرسچین کالونی میں 4خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کرکے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی تھی۔