ھارت نے میزبان آسٹریلیا کو 57 رنز سے ہرا کر کواڈرینگولر اے ٹیم ون ڈے کرکٹ سیریز جیت ل

86

میلبورن(جسارت نیوز) بھارت نے میزبان آسٹریلیا کو 57 رنز سے ہرا کر کواڈرینگولر اے ٹیم ون ڈے کرکٹ سیریز جیت لی، آسٹریلیا اے ٹیم 266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 44.5 اووز میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مندیپ سنگھ نے 95 رنز کی دلکش اننگز اور چاہل نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بھارت اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 266 رنز بنائے، مندیپ سنگھ 95 اور کپتان منیش پانڈے 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹریمین، وورال، مینائی اور اسٹونس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آسٹریلوی اے ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45 ویں اوور کی 5ویں گیند پر 209 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان پیٹر ہینڈزکمپ 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، یزوندرا چاہل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔