کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جون 2016ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کے غیر فعال قرضوں میں 15 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2016ء کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر غیر فعال قرضوں کا حجم 620 ارب روپے تھا جو دوسری سہ ماہی کے اختتام تک 635 ارب روپے تک بڑھ گیا اس طرح پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی کے دوران بیڈ لونز (غیر فعال) قرضوں کے حجم میں پندرہ ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔