پاکستان اور ازبکستان کا نجی شعبہ باہمی تجارت بہتر کرنے کے لیے کوششیں کرے،عاطف شیخ

96

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت دونوں ممالک کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے لہذا دونوں ممالک کے نجی شعبے باہمی تجارت کو بہتر کرنے کے لیے کوششیں تیز کریں، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں ازبک سرمایہ کاروں کی شرکت سے علاقائی ترقی و خوشحالی بہتر ہو گی۔ وہ ازبکستان کے ایک 10رکنی وفد سے خطاب کر رہے تھے جس نے نادر اتاجانوو کی قیادت میں پیر کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔