دسواں ما ئیکرو اکنامک فورم 4اکتوبر کو منعقد ہوگا

91

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دسواں پاکستان مائیکرو اکنامک فورم2016کراچی کے مقامی ہوٹل میں 4 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔امسال اس کانفرنس کی تھیم ’’ٹرانسفارم لائیوز انویوٹو فار دی پور ‘‘رکھی گئی ہے ۔اس برس مائیکرو اکنامک فورم میں تمام بڑے اور نمایاں مائیکرو فنانس اداروں میں پاکستان مائیکرو فنانس ایوارڈز بھی تقسیم کیے جائیں گے۔سالانہ بنیاد پر منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان،مائیکرو فنانس بینکس و ادارے،کمرشل بینکس اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز شریک ہوتے ہیں۔اس کانفرنس میں مائیکرو فنانس انڈسٹری کو درپیش مشکلات اور مسائل پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ ان کے حل پر بھی بات چیت کی جائے گی جبکہ کانفرنس کے ایجنڈے میں مائیکرو فنانس کے فروغ کے لیے 2020ء تک کے اہداف کے حصول کے لیے کی حکمت عملی پر بحث بھی شامل ہے ،کانفرنس میں دیہی و دور دراز کے علاقوں کے لیے مائیکرو فنانسنگ کی شرح میں اضافے کے لیے رسک مینجمنٹ و مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل فنانشل سروسز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا243