شہری مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ

78

سکھر (اے پی پی) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ تاجر برادری اور شہریوں کے مشورے ، تجاویز اور رہنمائی کی ضرورت ہے ،شہری مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائیگی ، دس سال کے عرصے کے بعد بلدیاتی ادارے بحال اور فعال ہوئے ہیں باقاعدہ جمہوری الیکشن کے بعد بلدیاتی قیادت سامنے آئی ہے مسائل یقیناًبہت سارے جمع ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جانب سے اپنے اور ڈپٹی میئر طارق چوہان سمیت مختلف یوسیز کے چیئرمین کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔