لاہور(اے پی پی )چین پاکستانی ایس ایم ای سیکٹر میں مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے ،یہ بات چین کے 30 رکنی تجارتی وفد کے قائد زینگ ہوا نے ا سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی’سمیڈا‘کے صدر دفتر کے دورہ کے دوران ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ماہرین ٹیم کی قیادت سمیڈا کے آؤٹ ریچ ڈویژن کے جنرل مینجر محمد عالمگیر چوہدری نے کی جبکہ ان کے ہمراہ سمیڈا پنجاب کے پراونشل چیف راجہ حسنین جاوید اور ایکسٹرنل ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ شہریار طاہر بھی تھے ۔