یمن ، فوجیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپ، 16 جنگجو ہلاک

285

یمن کے دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع تیل کے ذخائر والے علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان خونریز لڑائی میں 16 جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ اس دوران 10 فوجی بھی مارے گئے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نواز فورسز نے صوبہ مآرب میں واقع علاقے صرواہ کا کنٹرول واپس لینے کے لیے حوثی باغیوں کے خلاف ایک فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

رپورٹس  کے مطابق جھڑپوں اور سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے فضائی حملوں میں 16 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ جھڑپوں میں10 فوجی مارے گئے ہیں اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔

صدر عبد الربو منصور ہادی کی وفادار فورسز نے صرواہ کے نزدیک واقع پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ فورسز کا مآرب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے پیش قدمی جاری ہے۔