لاہور(اے پی پی )لاہور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر ناصر سعید نے کہا ہے کہ اگر حکومت ہینڈی کرافٹ سیکٹر کو سپورٹ کرے تو یہ بھاری زرمبادلہ ملک میں لانے کی بھرپور اہلیت رکھتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر میں ہینڈی کرافٹ کنونشن اور نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔