ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

205

ملک بھر میں یوم فضائیہ بدھ کو جوش و جذبے سے منایا  گیا،،پاک فضائیہ کے ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا  گیا جو 1965 کی جنگ کے دوران اپنے سے بہت بڑے دشمن کے ساتھ بہادری سے لڑے اور اپنی صلاحیتوں اور بہادری سے فضائی سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا تھا۔

یوم فضائیہ کے سلسلے میں کراچی میں راشد منہاس شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں،پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے خلاف اپنی کارروائی چھ ستمبر کی شام کو شروع کی اور سات ستمبر کو شام پانچ بجے سے پہلے دشمن کے تریپن طیارے تباہ کر کے ناقابل شکست فضائی برتری حاصل کی۔

7-yuam-fazia

کر اچی میں پی اے ایف بیس مسرور پر ایئر شو اور نمائش منعقد  کی گئی جہاں عوام کیلئے ہتھیار ، جنگی جہاز اور پاک فضائیہ کے زیر استعمال خصوصی سازوسامان نمائش کیلئے رکھا گیایہ دن ہمیں اس چیز کی یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ہمارے جاں باز دلیر شاہینوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کر کے وطن عزیز کی آن بان اور شان کو قائم رکھا۔

5-yaum-e-fazia

بزدل دشمن نے ہمارے ملک پر جب وار کیا تو ہماری فضائیہ نے بھی اس کا بھرپور طریقے سے جواب دیا ۔ دشمن کے طیاروں کو نہ صرف فرار پر مجبور ہونا پڑا بلکہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں نشان عبرت بنایا ۔پاک فضائیہ نے دشمن کے ہوائی اڈوں پر بھی جوابی حملہ کیا اور لدھیانہ ، جالندھر، بمبئی اور کلکتہ کے ہوائی اڈوں پر حملہ کر کے دشمن کے کئی طیارے تباہ کر دیے ۔

6-yaum-e-fazia

اسکواڈ رن لیڈر ایم ایم عالم نے ایک منٹ میں دشمن کے پانچ طیارے تباہ کئے جو آج تک ایک ریکارڈ ہے ۔پینسٹھ کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بری اور بحری افواج کے ساتھ مل کر دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کیا اور چوبیس گھنٹے میں ہی دشمن کو ایسا سبق سیکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔