آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 85 رنز سے ہرا دیا

119

پالے کیلی(جسارت نیوز) گلین میکسویل کی 145 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں با آسانی 85 رنز سے ہرا کر 2 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنزبنائے، میکسویل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 65 گیندوں پر 9 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 145 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
، جواب میں سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 178 رنز تک محدود رہی، چندیمل کی 58 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئی۔ میکسویل کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔