اسلام آباد نے فاٹا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

124

ملتان (جسارت نیوز)قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں اسلام آباد نے فاٹا کو 7وکٹوں سے شکست دیدی ‘دوسرے میچ میں پشاور نے راولپنڈی کو 18رنز سے شکست دیدی ‘راولپنڈی کرکٹ ٹیم 141رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 122رنز بناسکی‘عمر امین کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ملتان میں کھیلے گئے میچ میں فاٹا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے ‘عمر صدیق نے 1چھکا اور 4چوکوں کی مدد سے51رنز کی شاندار اننگز کھیلی‘خوشدل شاہ 31رنز بناکر ناقابل شکست رہے‘جنید خان ذوہیب احمد اورعادل امین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں اسلام کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلی ‘سمیع اسلم نے 50گیندوں پر1چھکا اور 4چوکوں کی مدد سے61رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی‘آفاق رحیم 26رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے‘محمد عرفان نے 2اور عامر یامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے میچ میں پشاورٹیم کے کپتان ذوہیب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں140رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی‘صہیب مقصود 30رنز بناکر ٹاپ اسکورررہے‘رفعت اللہ مہمند 25اور فخرزمان 21رنز بناکر نمایاں رہے‘حماد اعظم اور شاداب خان نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اعزازچیمہ ،ذوالفقار بابر ،زاہد منظور اورمنصور امجد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں راولپنڈی کرکٹ ٹیم مقررہ 20اوورز میں8وکٹوں پر 122رنز بناسکی ‘عمر امین کی 52رنز کی شاندار اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی‘آصف علی 13رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے‘6کھلاڑی دوہراہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے ‘عمران خان نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ‘وقاص مقصود اور ذوہیب خان نے
2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔واضح رہے کہ اس سے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں کراچی وائٹس نے لاہور بلیوز کو3وکٹوں اور لاہور وائٹس نے کراچی بلیوز کو 73رنز سے شکست دیدی۔