آکلینڈ (جسارت نیوز) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز میں شرکت تاحال غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔ ملن انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث انہیں ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی، بعدازاں انہوں نے کہنی کی سرجری کرائی تھی اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سلیکٹر گیون لارسن کے مطابق ملن تاحال سو فیصد فٹنس حاصل نہیں کر سکے اس لیے ان کی بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ کیوی ٹیم دورہ بھارت کے دوران 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔