بینک الفلاح کی پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈکے ساتھ شراکت داری

133

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینک الفلاح نے پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ( پی ایس ایم سی ایل) کے ساتھ کمپنی کے صارفین کو قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کے لیے شراکت داری قائم کرلی ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے دونوں اداروں کے صارفین کی بدلتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے اضافی فوائد پر مشتمل جدید سلوشنز مہیا کیے جائیں گے۔ یہ شراکت داری پاکستان کی آٹو فنانس انڈسٹری میں بینک الفلاح اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے شیئر کوبڑھاتے ہوئے دونوں اداروں کو مارکیٹ میں اپنا نمایاں مقام مزید بہتر بنانے میں مدد دے گی۔ دونوں اداروں کے مابین شراکت داری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر لاہور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دستخط کیے گئے جس میں دونوں اداروں کی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ مفاہمتی یادداشت پر بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر Hirofumi Nagaoنے دستخط کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عاطف باجوہ نے کہا کہ ہم اس اہم شراکت داری کے ذریعے پاک سوزوکی کے ساتھ اپنے کاروباری تعلق کو مزید مستحکم بناتے ہوئے بے حد مسرت محسوس کررہے ہیں۔ پاکستان کی فنانشل اور آٹو انڈسٹری کے کلیدی ارکان کی حیثیت سے بینک الفلاح اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈاپنے صارفین کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے یکساں اہداف رکھتے ہیں اور ہمیں اس بات پر پورا یقین ہے کہ یہ اہم پیش رفت ان مقاصد کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔