برطانوی ماہرین نے دہی کو دھوپ کی تمازت سے جلد کو ہونیوالے نقصان سے بچاو میں معاون قرار دیدیا۔
برطانوی یو سی ایل یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق دہی میں انسانی جسم دوست بیکٹریا اورانزائم پائے جاتے ہیں جو جلد کو دھوپ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں اور سن برن نہیں ہونے دیتے تاہم ماہرین کے مطابق گرمیوں میں دہی کا جلد پر لیپ کر کے اس کے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔