رشفورڈ کی ہیٹرک ‘ انگلینڈ نے ناروے کو ہرا دیا

80

لندن (جسارت نیوز) یورو انڈر 21 کوالیفائنگ راؤنڈ میں رشفورڈ کی شاندار ہیٹرک کی بدولت انگلینڈ نے ناروے کو با آسانی 6-1 گول سے ہرا دیا۔ یوکرین، پرتگال،بلجیم، بلغاریہ کی ٹیموں نے بھی اپنے میچز جیت لیے۔ یورو کوالیفائنگ راؤنڈ کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ 9 میں انگلینڈ انڈر 21 ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ناروے کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا کامیابی حاصل کرلی، رشفورڈ نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، دیگر کھیلے گئے میچز میں بلجیم نے جمہوریہ چیک کو 2-1 گول سے شکست دے دی۔ پرتگال نے یونان کے خلاف 1-0 گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ یوکرین نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 4-0 گول اور بلغاریہ نے آرمینیا کے خلاف 1-0 گول سے کامیابی حاصل کی۔ ویلز اور لکسمبرگ، روس اور آسٹریا کے درمیان میچز برابری پر ختم ہوئے۔