سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرنا ہدف ہے،گلین میکسویل

111

کولمبو(جسارت نیوز) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرنا ہدف ہے، مقصد کے حصول کے لیے کھلاڑیوں کو آئندہ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کی بدولت ٹیم کو مزید فتوحات دلانے کے لیے بے تاب ہوں۔ گلین میکسویل نے آئی لینڈرز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تباہ کن بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 گیندوں پر ناقابل شکست 145 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے سری لنکن ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 85 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور آئی لینڈرز کے خلاف آئندہ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی مزید فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں فتح کے باوجود آئندہ میچ میں آسان نہیں لیں گے اور آئندہ میچ میں بھی عمدہ کھیل کی بدولت ٹیم کو کامیابی اور آئی لینڈرز کو وائٹ واش کرنا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارم کرنا ہوگا۔ حریف ٹیم کو سیریز میں کلین سویپ کرنے کے لیے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔