سول وعسکری قیادت قادیانیوں کیخلاف بھی آپریشن کرے‘ ختم نبوت کانفرنس

81
اسلام آباد( صباح نیوز )علما کرام نے مطالبہ کیاہے کہ سول وعسکری قیادت نے جس طرح ریاستی رٹ کوچیلنج کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیاہے اسی طرح اسلام آئین ودستور کی بغاوت کرنے والے قادیانیوں کے خلاف بھی آپریشن کیاجائے۔ان خیالات کااظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام لال مسجد اسلام آبادمیں سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانااللہ وسایا،جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، جے یوآئی کے مولاناامجد،جماعت اہلحدیث کے مولاناضیا اللہ ، علامہ شیخ عبدالحمید، مذہبی اسکالرعلامہ زاہد، مولانانذیر فاروقی ،مولانامحمدطیب ودیگرنے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیامیں قادیانیوں کاتعاقب کیا،ہم پرامن طریقے اور اتفاق واتحاد سے پاکستان کوامن کاگہوارہ بنائیں گے، قادیانیوں کوکلیدی عہدوں سے برطرف اورملک میں ان کے الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا پر پابندی عائد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جاوید غامدی اور حمزہ عباسی فتنہ ہیں، ہم کسی کومیڈیاکے ذریعے انتشار اور بدعقیدگی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا،امتناع قادیانیت آرڈیننس کے تحت قادیانیوں کوشعائر اسلام کے کھلم کھلا استعمال سے روکاجائے، قادیانی مسئلہ کشمیر کے مجرم اعظم اور اسلام وپاکستان دونوں کے غدارہیں ۔انہوں نے کہا کہ رمضان عید اور دیگر اسلامی تہواروں کے موقع پر دین سے ناواقف بہروپیے مذہبی روپ دھارکرقوم کوگمراہ کررہے ہیں، پیمراایسے بہروپیوں پر پابندی عائد کرے۔ علما میڈیا پر قادیانی اور دیگر فتنہ پرور لوگوں کا بھرپور جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو حقوق دینے کی بات کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا قادیانیوں نے پاکستان کے دستور کو تسلیم کیا ہے، اگر قادیانی دستور کو تسلیم کرنے کو تیار ہوجائیں تو انہیں حقوق بھی مل جائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ 6ستمبرکووطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کادفاع کیا گیااور7 ستمبرکووطن عزیزکی نظریاتی سرحدوں کادفاع پارلیمنٹ سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردے کرکیاگیا۔7ستمبرکادن اسلامیان پاکستان اور عالم اسلام کے لیے خوشی ومسرت کادن ہے۔