شہدائے ستمبرکی قربانیاں یادرکھی جائیں گی،عبدالماجد نقشبندی

117

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم علما اتحاد( ایم یو آئی )کے سربراہ و پیپلز پارٹی آزاد کشمیر علماو مشائخ سندھ زون کے رہنما مولانا پیر عبدالماجد نقشبند ی نے کہاہے کہ جنگ ستمبر کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے ملک و قوم پر جو احسان کیا ہے ہمیں اس کے جواب میں اپنے اتحاد و یک جہتی کا بھرپور مظاہرہ کر نا ہو گااور دشمن کی ہر سازش کو ناکا م بنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ بیت الحمد تعلیم القرآن مو سمیات سپار کو روڈ میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر یوم دفاع اور اس کے تقاضے پر منعقدہ سیمینا ر سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحادو یک جہتی کی جتنی ضرورت ہے اتنی شاید پہلے کبھی نہ تھی۔پورا ملک شمنوں کے نشانے پر ہے جس کا ثبوت ملک میں آئے روز ہونے والی دہشت گردی کی کا رروائیاں ہیں۔سیمینار سے مولانا انس عباسی، مولانا منظور فیضی ،قاری محمد اسماعیل چودھری اور قاری شمس الرحمن صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ دشمن ملک کے ایجنٹ وطن عزیز کے چپے چپے میں موجود ہیں اور ملک کے خلا ف کارروائیوں میں مصروف ہیں ان کو بھر پور سبق سکھانے کھانے کے لیے حکومت کو چاہیے کہ مؤثر و جامع حکمت عملی ترتیب دے۔انہوں نے جنگ ستمبر کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے رقت آمیز دعا کی ا و ر ا ن کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کیا ۔