مصر: مسافر بس کو حادثہ‘ٹرین پٹڑی سے اتر گئی‘ 25جاں بحق

115

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم اور ایک ٹرین کے پٹڑی سے اتر جانے کے 2 مختلف واقعات میں 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بس کا حادثہ وادی الجدید صوبے میں پیش آیا۔ اس حادثے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب قاہرہ سے اسوان جانے والی ایک ٹرین کی 2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ یہ حادثہ عیاط نامی علاقے میں پیش آیا اور اس میں 6افراد ہلاک جب کہ 25 دیگر زخمی ہوئے۔ ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی۔ مصر میں بسوں اور ٹرینوں کے حادثات عمومی طور پر رونما ہوتے رہتے ہیں۔ 2002ء میں ٹرین کے اندر ایک گیس سلنڈر پھٹنے اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے سے 361 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مصر / حادثات