اسلام آباد ( آن لائن ) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نیب کے قانون پر نظر ثانی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے 6 نام اسپیکر کو بھجوا دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمانی کمیٹی20 ارکان پر مشتمل ہو گی۔ خورشید شاہ کی جانب سے اسپیکر کو بھجوائے گئے ناموں میں شاہ محمودقریشی، نوید قمر، نفیسہ شاہ، اقبال قادری، صاحبزادہ طارق اور آفتاب شیرپاؤ کو شامل کیا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے حکومت کے 8 اراکین شامل ہوں گے جبکہ 20 رکنی کمیٹی میں سینیٹ سے7 ارکان کو پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔