اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں اضافہ

114

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرگھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں اضافے کارحجان دیکھا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں20پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.65روپے سے گھٹ کر 104.45روپے اورقیمت فروخت104.70روپے سے گھٹ کر104.50روپے پرآگئی تاہم10پیسے کے اضافے سے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید104.80روپے سے بڑھ کر 104.90روپے اورقیمت فروخت105روپے سے بڑھ کر105.10روپے پرجاپہنچی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں50پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت فروخت 117.50 روپے سے بڑھ کر118روپے پرہوگئی اسی طرح25پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید 138.50 روپے سے بڑھ کر138.75روپے اورقیمت فروخت 140روپے سے بڑھ کر140.25روپے پرجاپہنچی ۔