بنگلادیش کا افغانستان کے خلاف ٹیم کا اعلان

127

ڈھاکا(جسارت نیوز) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے افغانستان اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے ابتدائی20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، انڈر 19 ٹیم کے کپتان مہدی حسن میراز، شوباشیش روئے اور آل راؤنڈر علاؤدین بابو پہلی مرتبہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ جبیرحسین، لٹن کمارداس، قمرالاسلام ربی کو ڈراپ کر دیا گیا، فاسٹ بولر تسکین احمد اورا سپنر عرفات سنی کو غیرقانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے سلیکشن کے لیے غور نہیں کیا گیا۔ بی سی بی کے مطابق اسی 20 رکنی اسکواڈ سے افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بھی اس فہرست سے باہر سے کسی کھلاڑی کو شامل کرنے کا بھی کوئی امکان موجود نہیں ہے۔ افغانستان کے خلاف حتمی ٹیم کا اعلان 18 ستمبر کو کیا جائیگا۔ اعلان کردہ اسکواڈ مشرفی مرتضی، تمیم اقبال، سومیاسرکار، انعام الحق، مصدق حسین، شکیب الحسن، محموداللہ، ناصرحسین، مشفق الرحیم، صابررحمن، شفیع الاسلام، تسکین احمد، روبیل حسین، شوباشیش روئے، مہدی حسن میراز، مشرف حسین روبیل، علاؤدین بابو اور العمین حسین پر مشتمل ہے۔