جماعتی نظام کی خلاف ورزی پرجے یوآئی کے 16اراکین کی رکنیت منسوخ

117

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علما اسلام ضلع غربی نے جماعتی نظم کی خلاف ورزی کرنے پر 16اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے ۔ بدھ کو جے یو آئی ضلع غربی کی مجلس عاملہ کا اجلاس جامعہ مسجد ایوبیہ اتحاد ٹاؤن میں ضلع غربی کے امیر مولانا عمر صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی ناظم عمومی سید اکبر شاہ ہاشمی ، مولانا سید حماد اللہ ،مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں یونین کونسل نمبر36اتحاد ٹاؤن کے بعض حضرات کی جانب سے مسلسل جماعتی نظم کی خلاف ورزی اور جماعتی فیصلوں سے انحراف کرنے پر16اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا جن میں مولانا سراج محمد اختر ، مولانا کلیم اللہ ،مولانا ہارون الرشید ،مولانا تاج محمد ،مولانا نیاز خان،مولانا شیر افضل ،ہدایت اللہ ، خلیل اللہ ، سید عالم، سخی مرجان ،محمد اسلم ،محمد ایاز، نور واحد،محمد ارشد، اورنگزیب بنگش اورخائستہ رحمن سواتی شامل ہیں۔