جھڈو، چیئرمین، وائس چیئرمین نے عہدوں کا چارج سنبھال لیا

121

جھڈو (نمائندہ جسارت) منتخب بلدیاتی نمائندوں اور چیئرمین و وائس چیئرمین کے چارج سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ٹاؤن کمیٹی جھڈو کے چیئرمین شکیل قائم خانی اور وائس چیئرمین حاجی عمردراز نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیاہے۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے ٹاؤن کمیٹی کے افسران و عملے کے ساتھ صحت و صفائی، پانی کی فراہمی، مویشی منڈی کی بقایا اقساط اور تجاوزات کے حوالے سے اہم میٹنگ کی اور تمام عملے کو ڈیوٹی اوقات میں حاضر رہنے، تمام کاموں کو فعال انداز میں بروقت مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ عیدالاضحی پر جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور صحت و صفائی کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور مویشی منڈی کے واجبات کی وصولی کو بہر صورت یقینی بنایا جائے۔ بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہریوں کی خدمت بلا تفریق و رنگ و نسل کی جائے گی اور پسماندہ اور نظر انداز کیے گئے علاقوں میں مسائل کا حل انکی ترجیحات میں شامل ہے۔