خواتین کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا ترجیح ہے‘ عطیہ نثار

86

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ کی ناظمہ عطیہ نثار نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے ۔خواتین کو قرآن پاک کی تعلیمات سے روشناس کرانا دینی اور اسلامی سوچ بیدار کر نااور بہترین اجتماعیت فراہم کر نا ہماری اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت ناظماتِ اضلاع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور ناظمات کے دعوتی و تنظیمی کاموں کومربوط اور مؤثر بنانے کے لیے تجاویز دیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ فرحانہ اورنگزیب نے بھی خطاب کیا ۔