حیدرآباد (نمائندہ جسارت)انجمن تعلیم اسلامی (رجسٹرڈ)حیدرآباد کے زیر اہتمام چلنے والے جامعہ اسلامیہ ہائی اسکول میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک تقر یب منعقد کی گئی ۔تقر یب میں اسکول کے بچوں اور والدین سمیت اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے انجمن تعلیم اسلامی کے سینئر نا ئب صدر اور دانشور پروفیسر عبد اللطیف انصاری نے کہا کہ دفاع پاکستان کا جذ بہ دین اسلام اور ملک پاکستان سے مضبوط تعلق کی وجہ سے پید ا ہو تا ہے، 6ستمبر 1965ء کو ہما ری مسلح افواج اور پو ری پاکستانی قوم نے کلمہ طیبہ کی طا قت سے پاکستان کا دفاع کیا تھا اور بھا رتی دشمن فوج کے دانت کھٹے کر دیے تھے۔انہو ں نے طلبہ واساتذہ کو تلقین کی کہ کلمے کی بنیا د پر ایک قو م اور ایک ملت کا جذ بہ پید ا کر کے پو ری پاکستانی قوم میں اتحاد و اتفاق کی فضا پید ا کی جائے۔ تقریب سے انجمن تعلیم اسلامی کے جنر ل سیکرٹری اصغر علی خان یو سفزئی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم اپنے دینی فر ائض اور دینی ذمے دار یو ں پر عمل کر کے بہترین اور طا قتور قوم بن سکتے ہیں۔ انہو ں نے عید الا ضحیٰ کی اہمیت بھی بیا ن کی اور کہاکہ جذ بہ قربانی اور اللہ کی دی ہو ئی ہمت اور طا قت سے ہم ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انجمن تعلیم اسلامی کے صدر اور اسکو ل کے ہیڈ ماسٹرپروفیسر عبد الہا دی تھیبو نے کہا کہ 1965ء میں ہما ری بہادر مسلح افواج نے اپنے سے 5گنا بڑ ی فوج کو شکست دی تھی اور اس وقت کے صدر پاکستان ایوب خا ن نے اپنی تقر یر کے شر وع میں کلمہ پڑ ھ کر پوری قوم میں جوش وجذ بہ پیدا کر دیا تھا اور پوری قوم بھا رت کا مقابلہ کر نے کیلیے کھڑ ی ہو گئی تھی جس کے بعد ہند وستا ن کو ملی غیر ت کے جذ بے کے تحت عبرتناک شکست کا سامنا کر نا پڑ ا۔ تقر یب میں جا معہ اسلامیہ ہا ئی اسکو ل کے طلبہ نے دفاع پاکستان کے حوالے سے مختلف ٹیبلو ز بھی پیش کیے ۔