سعود یہ میں پھنسے پاکستانیوں کامعاملہ حل کرنے میں سفارتخانہ ناکام

110

جدہ (آن لائن) سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے مسائل پر جدہ میں پاکستانی سفارتخانہ حل کرنے میں ناکام ہوگیاہے اور اس نے وزیراعظم کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔ پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ سفارتخانے کے اہلکار مسئلے کے حل کے لیے پیسے مانگتے ہیں۔ معروف سماجی کارکن انصار برنی اور شاہین انٹرنیشنل ائر لائن نے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے تمام خرچ اُٹھانے کی ذمے داری لے لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے سیکڑوں پاکستانی عید اپنے گھر والوں کے ساتھ کرنے کے لیے واپسی کے منتظر ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے ان کا مسئلہ حل کردیا ہے لیکن پاکستانی سفارتخانے نے انہیں پوچھا تک نہیں‘ سفارتخانے نے پاکستانیوں سے فارم پر کروائے تھے مگر کوئی بھی واپس نہیں آیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے وزیراعظم نواز شریف کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے‘ اہلکار ہر پاکستانی سے مسئلے کے حل کے لیے 200 سے 300 ریال مانگتے ہیں اس حوالے سے پاکستانی سفارت خارجہ سے رابطہ کیا گیا تو اس نے معاملے سے ہی لاعلمی ظاہر کردی۔