قادیانی فتنہ ملک اور دین مصطفیٰﷺ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے

113

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے اہل ایمان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، قادیانیوں کی اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے حکمران فوری ایکشن لیں ہندوستان اور اسرائیل کے فنڈز پر چلنے والی تنظیمیں ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ حکمران مودی سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کے بجائے ملک کی سا لمیت کے دشمنوں کے خلاف متحد کھڑے ہوں۔ پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی اور حضورﷺ کا نظام نافذ ہو کررہے گا۔ قاری نیاز احمد نقشبندی امیر مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سند نے جمعیت علما پاکستان لطیف آباد کے زیر اہتمام قاری عبدالرشید اعوان کی زیر صدارت جامع مسجد بلال میں ختم نبوت ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ شاہ احمد نورانی نے فتنہ قادیانی کی سرکوبی کے لیے مثالی کردار ادا کیااور حکومتی سطح پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلاکر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کردیایہی نہیں بلکہ لاکھوں گمراہ لوگوں کے ایمان کی حفاظت کی اور انہیں حلقہ بگوش اسلام کیا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی فتنہ اب بھی ملک اور دین مصطفیٰﷺ کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بن رہا ہے، بھارتی ایجنسی را کے اشاروں پر پاکستان میں بدامنی ،لاقانونیت اور دہشت گردی کی سرپرستی کررہا ہے جس کے خلاف بھرپور قوت سے کارروائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے برطرف نہیں کیا جائے گاپاکستان کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بند نہیں ہوگا۔ ضرب عضب کرنے والی مقتدر قوتیں قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کا نوٹس لیں اور پاکستان کے خلاف ان کی ہرزہ سرائی کو رکوانے میں کردار ادا کریں۔ کانفرنس سے ڈاکٹر محمد یونس دانش ،ارشاد نقشبندی ،حافظ محمد اشفاق اور محمد رضوان شیخ مولانا یعقوب نے بھی خطاب کیا۔