وزیراعظم کا خطاب سیاسی بلیک میلنگ پر مشتمل تھا‘نعیم الحق

88

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی گفتگو کا بڑا حصہ ’’سیاسی بلیک میلنگ ‘‘پر مشتمل تھا ،تحریک انصاف کا مینڈیٹ تسلیم کرکے وزیر اعظم نے کوئی احسان نہیں کیا ۔ چترال میں وزیراعظم کے خطاب پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے اتحادی مولوی کے لیے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں تحریک انصاف کی مقبولیت پریشان کن ہے،وزیر اعظم کو جمہوریت اور بادشاہت میں فرق سمجھنا ہوگا ،جمہوریت میں وزیر اعظم قوم اور ایوان دونوں کو جوابدہ ہوتا ہے ،وزیر اعظم نے جواب دینے کے بجائے ایک کمزور شخص کے ذریعے پارلیمان کی ساکھ پر بڑا دھبہ لگا دیا ہے ۔نعیم الحق نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ پاناما میں وزیراعظم اور ان کے بچوں کی کمپنیاں قوم کے پیسے پر بنتی رہیں اور قوم تماشا دیکھتی رہے ۔