ٹنڈوالٰہیار ( نمائندہ جسارت )سنی ایکشن کمیٹی ضلع ٹنڈوالٰہیار کے نائب صدر مولانا صدیق بوذدار ، محمد اسحاق منگریو اور حافظ دھنی بخش لغاری نے دفاع صحابہؓ و دفاع پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسجد کی طرح مقدس ہے جیسے مسجد کا دشن ہمارا دشمن ہے ایسے ہی پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے ۔ 1965ء کے شہدا کے خون کی برکت سے پاکستان محفوظ رہا 1965ء کے شہدا نے ہمیں اتحاد اور یگانگت کا درس دیا، پاکستان کا پہلے ایک انڈیا دشمن تھا اب دشمنوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے لیکن سرفروش آج بھی کم نہیں ہوئے ہیں مودی اور را پاکستان کو توڑنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں بلوچستان ہو یا کراچی را کے ایجنٹوں کو ہر جگہ منہ کی کھانا پڑے گی۔ محب وطن عوام پاکستان کے تحفظ کے لیے بیدار ہوچکے ہیں۔ محمد اسحاق منگریو نے کہا کہ تحفظ ناموس صحابہؓ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا پاکستان میں آئینی اور قانونی جدوجہد کررہے ہیں حکومت تحفظ ناموس صحابہؓ کا بل پاس کر کے ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ کرے فرقہ واریت اور لسانیت نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے فرقہ واریت اور لسانیت کے خاتمے کے لیے حکومت سے ہر سطح پر تعاون کرنے کو تیار ہیں صحابہ کرامؓ کی گستاخی بدترین جرم ہے اس جرم کی سزا سزائے موت مقرر کی جائے۔