پیپلزپارٹی نظریاتی جماعت ہے‘ختم نہیں کیاجاسکتا‘یوسف رضا گیلانی

131

خانیوال (صبا ح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے اسے ختم نہیں کیا جاسکتا ‘پاکستان کو آئین اور اٹیمی قوت بنانے والا بھٹو شہید آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے‘پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے‘عوام کی خدمت اقتدار میں ہونے یا نہ ہونے سے مشروط نہیں ‘پیپلز پارٹی ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے‘ نظریاتی کارکنوں اور پارٹی کوختم کرنا ممکن نہیں‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی شرمناک ہے‘انہیں اس معاملے میں کردار ادا کرناچاہئیں‘جب تک جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنتا ‘یہاں کے عوام کو حقوق نہیں مل سکتے ۔ان خیالات کا اظہا ر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے خانیوال میں پارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ پارٹی ورکز کی میٹنگسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان دہشت گرد ہیں ان سے مذکرات نہیں ہوسکتے ‘بے نظیر بھٹو شہید کی سیاسی بصیرت کے باعث ملک میں جمہوریت بحال ہوئی اور سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف نے وردی اتاری۔یوسف رضا گیلانی کا کہناتھا کہ پارٹی چیئرمین ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم نو کر کے اسے آئندہ انتخاباتمیں مزید مضبوط و فعال دیکھنا چاہتے ہیں‘عوام بلاول زرداری کا بھرپور ساتھ دیں اور ان کے ہاتھ مضبو ط کریں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بعد از عید میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر صوبہ پنجاب کے عہدیداران کااعلان کیا جائیگا۔قبل ازیں سابق گورنر پنجاب اور جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خاتمے کی باتیں کرنے والے خود ختم ہوگئے ہیں ،پیپلز پارٹی ایک نظریے،فلسفے اور داستان کا نام ہے جسے ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں بلاول زرداری وزیر اعظم ہوں گے۔سابق گورنر پنجاب کا کہناتھاکہ میاں برادران ملکی وسائل پرقابض ہیں ‘مسلم لیگ (ن)کا کوئی ایم این اے اور ایم پی اے نواز شریف اور شہباز شریفسے مل نہیں سکتا۔