ڈیوس کپ ٹائی: برطانیہ کا ارجنٹائن کے خلاف سیمی فائنل کیلیے ٹیم کا اعلان

55

لندن(جسارت نیوز) برطانیہ نے رواں ماہ ارجنٹائن کے خلاف شیڈول ڈیوس کپ ٹائی سیمی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا، اولمپک چیمپئن اینڈی مرے بھی ٹائٹل دفاع مہم میں برطانوی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل 16 سے 18 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ برطانوی ٹیم ومبلڈن اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے، ڈان ایونز، کائل ایڈمونڈ، جیمی مرے اور ڈومنک پر مشتمل ہے جبکہ لیون اسمتھ کو دوبارہ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ برطانیہ اور ارجنٹائن کے درمیان سیمی فائنل کی فاتح ٹیم فرانس اور کروشیا کی ٹیموں میں سے جیتنے والی ٹیم کے خلاف نومبر میں فائنل کھیلے گی۔