ہالینڈ کے مدثر بخاری کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

118

ایمسٹرڈیم (جسارت نیوز) ہالینڈ ٹیم کے میڈیم پیسر مدثر بخاری نے 4 روزہ اور ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ وہ ٹیم کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ جاری رکھیں گے۔ 32 سالہ بخاری کو ایک روزہ کرکٹ میں ملک کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 46 میچز میں 57 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ مدثر بخاری نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
میں نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے جگہ خالی کی ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلوا سکیں۔