سکھر( نمائندہ جسارت)نارتھ سندھ اربن سروس کارپوریشن سکھر کے مینجرآپریشن علی حسن جمالی نے کہا ہے کہ عید انتظامات کے حوالے سے کام جاری ہے گذشتہ عیدوں کے نسبت اس بار کچھ الگ کریں گے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے آنے والے دو سے تین روز میں شہریوں کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاہے کہ عید انتظامات کوحتمی شکل دینے کے لئے تمام سٹی مئیر اور ڈپٹی مئیر تاجر تنظیموں سیاسی سماجی رہنماؤں سے عید پر بہتر انتظامات کے بارے تجاویز بھی لے رہے ہیں اور بہت جلد شہریوں کو اس بارے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے گذشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں کا دورا کرکے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ مینجرز سید قمرالزمان شاہ قائم علی بگٹی ذولفقار ابڑو بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو سختی کے ساتھ ہدایت کی وہ ہر صورت شہریوں کو رلیف فراہم کریں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی سے متعلق نساسک عملے کیساتھ تاون کریں تاکہ شہر میں صفائی عمل کو وقت سر مکمل کیا جاسکے** پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع سکھر کے سینئر رہنماؤں دلاورخان اور سردار شہزادعاصی نے ضلعی سیکریٹریٹ میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ تین سالوں کے دوران تاریخ ساز کمی ہوئی ہے موجودہ حکومت کی مثبت اور عوام دوست پالیسیوں کے سبب قوم خوشحالی کی طرف گامزن ہے سی پیک منصوبوں نے بیرونی سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع فراہم کئے ہیں سندھ میں وفاقی حکومت کی خصوصی دلچسپی سے مسائل کا خاتمہ ہو رہا ہے ملک بھر کے مختلف حلقوں میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مسلم لیگ(ن) کی بھرپور کامیابیاں موجودہ حکومت پر اعتماد کا واضح اظہار ہیں رائے ونڈ کی طرف مارچ پر اکسانے والے ملک میں خون خرابہ اور انتشار پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں**ریاستی اداروں پرالزامات لگا کر آئین اور قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں پانامہ لیکس پر چوں چوں کا مربہ بنانے والے خود راہ فرار اختیار کررہے ہیں حکومت آف شورز کمپنیز کے ایشو پر تمام تر اپوزیشن کے مطالبات پر من و عن آئین اور قانون کے مطابق کاروائی کرنے پر تیار ہے خود کو اور اپنے دائیں بائیں کھڑے کرپشن اور لوٹ مار میں رنگے لوگوں کو بچانے کیلئے قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ چور راستے سے وزیر اعظم کا خواب دیکھنے کے بجائے خان صاحب تعمیری سیاست کے ذریعے قوم کے دلوں میں اپنی جگا بنائیں خیبر پختونخواہ میں اپنی حکومت کے خلاف اپنے منتخب نمائیدوں کے الزامات کا جواب دیں خیبر پختونخوہ میں عوام مشکلات کا شکار ہیں عام انتخابات میں ناکامی پر عمران خان عوام سے بدلہ لے رہے ہیں 24ستمبر رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے اپنابیان فوراً واپس لے بصورت دیگر مسلم لیگ(ن) کے کارکن رائے ونڈ کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں اور سازشی عناصر کے مزموم مقاصد کو خاک میں ملانا بھی جانتے ہیں اس موقع پر لائرز فورم کے ڈویژنل صدر محمد یوسف ایڈوکیٹ،لیڈیز ونگ ضلع سکھر کی صدر فرحدیبا بلوچ ایڈوکیٹ،یوتھ ونگ ضلع سکھر کے چیف آرگنائیزر آغا عارف خان درانی،حاجی محمد اسلام مغل،مقصود آرائیں، کاشف عباسی،اصغربروہی اور دیگر بھی موجود تھے**پروفیسرڈاکٹر پروین شاہ وائیس چانسلرشاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور نے یونیورسٹی میں حفاظتی انتظامات کے تحت نئے تعمیر شدہ 10واچ ٹاور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سخت حفاظتی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں کیونکہ تعلیمی ادارے دہشت گردوں اور مسلح گروپوں کے سافٹ ٹارگیٹ ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر پروین شاہ نے یونیورسٹی کے حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے گرانٹ فراہم کرنے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انجینئر فیض محمد شیخ نے وائیس چانسلر کو بتایا کہ حفاظتی انتظامات سخت کرنے کیلئے یونیورسٹی میں حساس جگہوں پر 10واچ ٹاور تعمیر کیئے گئے ہیں ۔ یونیورسٹی کے مرکزی دروازے اور انتظامی بلاک میں داخلے کیلئے واک تھرو گیٹ کی تنصیب کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ سیکیورٹی فورس اور میٹل ڈیٹیکٹرز بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری میڈیا کو آرڈنیٹر، پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین ویسر پرووسٹ ہاسٹلز، سید وقار شاہ ایڈمنسٹریٹو آفیسر (ہاسٹلز) اور عمران علی سومرو بھی وائیس چانسلر **ایف بی آر کا سہولت فراہم کر نے کا مرکز میرپورخاص میں رشوت خوری اور تاجروں ،شہرویوں اور معززین کی عزت نفس مجروح کر نے کا مرکز بن کر رہ گیا ہے۔ مذکورہ دفتر کے اسسٹنٹ کمشنر انچارج نے کھلے عام رشوت دھمکیوں اور قانون کو اپنی لونڈی بنا کر استعمال کر نے کے بد ترین مظاہرے شروع کر رکھے ہیں ،نوٹسز کی پیروی میں حاضر ہونے والے تاجروں اور وکلاء کو گھنٹوں انتظار کرانے کے بعد دوسرے دن آنے کا حکم دیا جاتا ہے یاافسرموصو ف بغیر سنوائی کے اپنے دفتر سے نکل کر حیدر آباد چلے جاتے ہیں،ٹیلیفون کر کے رابطہ کر نے والے افراد کو اکثر افسر موصوف یا تو اٹینڈ ہی نہیں کر تے ہا اٹینڈ کر نے کے بعد حقارت کے ساتھ اپنے چپراسی کوفون تھمادیتے ہیں،جو فون کر نے والے کو صاحب کے مصروف ہونے کا کہہ کر فون بند کرتاہے،شہریوں نے بتایا کہ ایف بی آر کے مذکورہ اسسٹنٹ کمشنر کا کمرہ روزانہ ان کے پسندیدہ ذاتی کلائنٹوں سے بھرا رہتا ہے،جو اپنے گوشواروں بھروانے حیدرآباد اور دیگر شہروں سے آتے ہیں،اور چائے کے دور کیساتھ افسر موصوف کے لئے لائے گئے کیک ،پیسٹریاں اور دیگر تحائف و نقد رقوم سے ان کی خدمت کر تے رہتے ہیں،شہریوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،چیئر مین ایف بی آر اور چیف کمشنر حیدرآباد سمیت متعلقہ حکام سے فوری انکوائری اور عوام کو انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے**ضلع کونسل میرپورخاص میں مخالف اراکین کیساتھ ابتداء ہی میں نا انصافیاں شروع کردی گئی ہیں جس میں ضلع بیوروکریسی بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے۔یہ بات مسلم لیگ فنگشنل کیجانب سے نامزد کردہ ضلعی چئیرمین کے امیدوار اور ضلع کونسل کے ممبر جاوید علی جونیجو نے کہی انھوں نے اپنے ایک بیان میں ضلعی بیوروکریسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کے چیئرمین کی حلف برداری کی تقریب میں فنگشنل لیگ کے اراکین کو شرکت کی دعوت نہ دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ انتظامیہ کے اس اقدام کا مقصد ہے کہ ضلع کونسل میں ٹکراؤ رہے انھوں نے کہا کہ میرخاندان کے سندھ اور ضلع سے ہمیشہ وابستگیاں رہی ہیں اور ہماری یہ خواہش تھی کہ کونسل میں باہمی تعاون سے عوام کی خدمت کرینگے اور کونسل میں حزب مخالف نہیں بننے دینگے۔کونسل میں سب ہی عوام کے منتخب نمائندے اور اپنے حلقوں کی ترجمانی کررہے ہیں ۔مگر افسوس کہ ضلعی چئیرمین میر انور علی خان تالپور کی حلف برداری کی تقریب میں ہمیں دعوت نہیں دی گئی اور ایک غلط تاثر پیدا کیا ہے ضلعی بیوروکریسی نے پہلے بھی ایسے غلط فیصلے اور اقدام کئے ہیں جسکے خلاف ہم نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور اب ضلع کونسل میں مخالف اراکین کا اجلاس بلاکر کونسل میں حزبِ مخالف بنانے اور دیگر مسائل پر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔