22اگست کے فاروق ستار کے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں‘فیصل سبزواری

132

اسلام آباد(آن لائن) ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری نے فاروق ستارکی قیادت پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کے لیے کوئی دباؤنہیں،ایم کیوایم میں تھاہوں اوررہوں گا،فاروق ستارکانام پہلے ہی سربراہ کی حیثیت سے موجودتھا، بانی ایم کیوایم کی باتیں سن کرافسوس ہوا، اگربڑے باربارغلطیاں کریں توبہت دکھ ہوتاہے اور بڑے اگر ایسی غلطیاں کریں جن پرباربارمعافی مانگنی پڑے توبہت افسوس ہوتاہے‘ ایسی باتوں کا بارباردفاع نہیں کیاجاسکتا‘ 22 اگست کے بعد فاروق ستارنے جوکیا وہ درست ہے، مجھ پرکسی اور پارٹی میں شمولیت کادباؤنہیں۔ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ فیصل سبزواری نے مزید کہاکہ زندگی کولاحق خطرات کے پیش نظرملک سے گیا تھا‘ اسی ہفتے پاکستان واپس آرہاہوں‘مصطفیٰ کمال سے کوئی رابطہ نہیں ہے ،ایم کیوایم کے عسکری ونگ کاعلم ہے اورنہ اس کاعلم رکھناچاہتاہوں‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے بننے سے پہلے ہماری قوم کی اپنی شناخت تھی‘ بانی ایم کیوایم نے پاکستان زندہ بادکے ٹوئٹ پرغصے کااظہارکیااورغصے میں مجھے آئی ایس آئی اورپاکستانی فوج کاایجنٹ قرار دیا۔