چین کی تیار کردہ دنیا بھر کی سب سے بڑی ریڈیائی ٹیلی سکوپ ستمبر کے آخر سے کام کرنا شروع کردے گی ۔
جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس ٹیلی سکوپ کے عدسے کی جسامت 500میٹرز ہے جس میں سے روشنی گزاری جاتی ہے ۔اسی جسامت کے عدسہ کی حامل یہ سفیریکل ٹیلی سکوپ جنوب مغربی چینی صوبہ گوئیز ہاﺅکی کاﺅنٹی پینگ تانگ میں نصب کی گئی ہے ۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ ریڈیائی ٹیلی سکوپ رواں ماہ کے آخر تک کام کرنا شروع کردے گی ۔