سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر کین ہگز انتقال کر گئے

221

سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر کین ہگز انتقال کر گئے، ان کی عمر 79 برس تھی۔

ہگز کو 1965ءسے 1968ءکے دوران 15 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا اور انہوں نے 71 وکٹیں حاصل کی تھیں، انہوں نے 511 فرسٹ کلاس میچز میں 1536 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔ 1969ءمیں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے دوبارہ انگلش کاﺅنٹی کلب لیسٹرشائر میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 1966ءمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز ان کی یادگار اور کامیاب ترین سیریز تھی جس میں انہوں نے 24 وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ حریف ٹیموں کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو آﺅٹ کرنے کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔