سونے کے نرخوں میں اضافہ

200

امریکی سونے کے نرخوں میں دو فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ لندن سپاٹ میں سونے کے نرخ0.2 فیصد تک گر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سپاٹ گولڈ کے آمدہ مہینوں کیلئے سودے 1.73 فیصد اضافے کے ساتھ1349.29 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔ سپاٹ سلور(چاندی) کے سودے 20.13 ڈالر فی اونس اور پلاٹینم کے سودے 3.2فیصد اضافے کے ساتھ1103.40 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔

لندن سپاٹ میں نومبردسمبر کیلئے سونے کی فراہمی کیلئے قیمت میں0.24 فیصد کمی ہوئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 1346.12 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

لندن میں سپاٹ چاندی کی قیمت میں0.5فیصد کمی ہوئی معاہدے 19.94 ڈالر فی اونس جبکہ پلاٹینم کے سودے1096.80 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

پلاڈیم 694.50 ڈالر فی اونس رہا۔ سنگاپور میں سونے کی قیمت 1351 ڈالر فی اونس ر ہی ۔ ماہرین کے مطابق ایشیائی منڈی میں سونے کی قیمت آمدہ دنوں میں1358 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے۔