مسجد حرام میں حجاج کرام کے لیے موبائل چارجنگ کی سہولت

301

سعودی عرب کی حکومت کے زیراہتمام مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے ذمہ دار ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسجد حرام میں دوران حج حجاج کرام کو موبائل فون چارج کرنے کی منفرد سہولت مہیا کی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حرمین شریفین کے نگراں ادارے کے شعبہ پروجیکٹس کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر امجد الحازمی نے ایک بیان میں بتایا کہ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور میں توسیع شدہ مسجد کے حصے میں تمام منزلوں میں آٹھ آٹھ پلگوں پر مشتمل بجلی کے بورڈ نصب کیے گئے ہیں جہاں سے حجاج کرام اپنے موبائل فون با آسانی ریچار کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل چارچنگ کا سسٹم خود کار طریقے سے عمل کرتا ہے۔ موبائل فون کو دیوار کے ساتھ لٹکا کر یا اسٹینڈ پر رکھ کر چارج کیا جاسکتا ہے۔ چارجنگ سسٹم سے لیس ہے جس کی مدد سے یہ معلوم کرنا آسان ہے کہ آیا یہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے ادارے کی طرف سے موبائل فون کی چارجنگ کے لیے تیار کردہ سسٹم حجاج و معتمرین اور زائرین کے لیے ایک نئی سہولت ہے جس کا مقصد زائرین کا تحفظ یقینی بنانا اور چارجنگ کے لیے غیر مجاز بجلی بورڈ کی متبادل سہولت مہیاکرنا ہے۔