بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کررہے ہیں،پاکستان

224

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے کشمیری عوام پر مسلسل مظالم کو 62 روز ہو گئے ہیں،10ہزار کے قریب زخمی ہیں،700سے زائد کشمیریوں کی پیلٹ گنوں کے استعمال سے بینائی متاثر ہوئی،معاون خصوصی طارق فاطمی پاکستان کی این ایس جی کی رکنیت کی حمایت حا صل کرنے کے لیے دنیا کے کئی دارلحکومتوں کا دورہ کر رہے ہیں،طارق فاطمی مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھی اجاگر کر رہے ہیں۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔پاکستان اور امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 45فیصد کمی آنا اس بات کا ثبوت کا کہ یہ دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ۔پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار رہا ہے۔بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی مالی معاونت کررہا ہے۔امریکی سیکریٹری خارجہ نے دورہ بھارت میں بھی پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔کراچی ایوان ہائے صنعت و تجارت ایک خودمختار ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبد الباسط کو طلب کیے جانے پر مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔ممالک کے درمیان تعاون اور تجارت کی نگرانی کرنے کے ذرائع موجود ہیں۔جمہوریہ کوریا پاکستان کا ایک پرانا شراکت دار ہے۔اس کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔اقوام متحدہ کی جنرل سمبلی امیں ہر مرتبہ مسئلہ کشمیر اٹھاتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلو چستان میں دہشت گردی کے معاملے کا تعلق براہ راست پاکستان کی سلامتی سے ہے اس معاملہ کو بھی اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا۔افغانستان کی جانب سے جارہانہ بیانات و جذبات سے امن دشمن عناصر کو فائدہ ہو گا۔ایسے بیانات سے امن کے حامیوں کو کومدد نہیں ملے گی۔روزانہ 40ہزار کے قریب افراد سرحد پار کر کہ پاکستان آتے ہیں۔اتنی ہی تعداد سرحد پار کر کہ وہاں جاتی ہے۔مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی عوام کے منتخب نمائندوں کے دورے کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور شدید انسانی حقوق کو سامنے لانا ہے۔