مسلسل خراب کپتانی کے بعد پی سی بی نے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کو قیادت سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی ۔
ذرائع کے مطابق ،کرکٹراظہرعلی جلد قیادت چھوڑنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے اظہرعلی کوکپتانی سے علیحدہ ہونے کا پیغام بھیجا ہے۔
اظہر علی کو پچھلے برس مصباح الحق کی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے بعد قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا ۔
بورڈ کی جانب سے قومی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان کے لیے سرفرازاحمد کو مقرر کیئے جانے کا امکان ہے جبکہ اظہرعلی بطوربیٹسمین ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریزکا حصہ ہوں گے ۔
واضح رہے اظہر علی کی کپتانی میں قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف حالیہ 5 میچوں کی سیریز میں چار ایک سے شکست ہوئی تھی ۔