بھارتی ٹیسٹ اسپنر پراگیان اوجھا دلیپ ٹرافی کے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے،گیند ان کے سرپر لگی ۔
گزشتہ روزبھارت کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ دلیپ ٹرافی کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران بھارتی ٹیسٹ اسپنر پراگیان اوجھا زخمی ہو گئے۔
مڈآن پر کھڑے اوجھا کو پنک بال دکھائی نہیں دی یا گراونڈ ہموار نہ تھا بہر حال بیٹسمین کے لگائے اسٹروک سے اوجھا اپنا چہرہ بچانے میں تو کامیاب ہو گئے لیکن سرزخمی ہو گیا۔انہیں اسٹریچر پر ہسپتال پہنچایا گیا،ہسپتال ذرائع کے مطابق اوجھا کی کنڈیشن اب بہتر ہے ۔