حج کے لیے نوجوان کا سائیکل پر 6 ہزار کلومیٹر کا سفر

231

روس کا نوجوان سائیکلسٹ اپنی سائیکل پر ایک طویل سفر کے ذریعے حج کی ادائیگی کے سلسلے میں حجاز مقدسہ پہنچ گیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سفر میں روسی نوجوان کو تقریبا 6600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ 24 سالہ سائیکلسٹ بولاٹ نے مدینہ منورہ کے مقام میقات ذوالحلیفہ پر حجاج کرام کی خدمت کے سلسلے میں سعودی سکاؤٹس کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں قابل تحسین قرار دیا۔

روسی نوجوان بولاٹ نے مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے واسطے رضاکار سکاؤٹس کی انتھک کاوشوں کو گراں قدر قرار دیا۔

اس دوران تمام حجاج کو مدینہ منورہ کے مختلف قسم کی کھجوریں ، مٹھائی اور پانی بطور ہدیہ پیش کیا گیا۔سعودی سکاؤٹس نے بولاٹ کو ذوالحلیفہ کے میقات سے الوداع کیا۔