اسمارٹ اسکوٹر پربیت اللہ کا طواف جائز

227

سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل کے سینیر رکن اور ممتاز عالم دین ڈاکٹر علی الحکمی نے کہا ہے کہ بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے اسمارٹ اسکوٹر کا استعمال شرعا ممنوع نہیں ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل کے سینیر رکن اور ممتاز عالم دین ڈاکٹر علی الحکمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  چلنے پر قدر نہ رکھنے والے افراد الیکٹرک وہیل چیئرز اور اسمارٹ اسکوٹر کا استعمال کرسکتے ہیں، حتیٰ کہ جو افراد چلنے کی طاقت رکھتے ہیں ان کے لیے بھی اسکوٹر کے ذریعے طواف کرنے میں شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حج بیت اللہ کرنے والے لاکھوں فرزندان توحید میں بعض معذور، بیمار اور عمر رسیدہ بھی ہوتے ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت سعی اور طواف نہیں کر پاتے۔ سعودی حکومت کی طرف سے ایسے معذور زائرین کے لیے الیکٹرک چیئرکی سہولت مہیا کر رکھی ہے تاکہ حجاج اور متعمرین با آسان مناسک حج و عمرہ ادا کرسکیں۔

مسجد حرام میں سرکاری اور نجے شعبے کی طرف سے بھی الیکٹرک وہیل چیئر انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں۔ ان میں اسمارٹ اسکوٹر بھی شامل ہے جسے عازمین حج اپنی مدد آپ کے تحت چلا سکتے ہیں۔

علامہ الحکمی کا کہنا ہے کہ افضل تو یہ ہے حاجی اور معمتر اگر چلنے پر قدرت رکھتا ہے تو اپنے پاؤں پر چل کر طواف کرے۔ تاہم اگر اس نے کوئی موٹر استعمال کرنی ہے تو قانونی طور پر منظور شدہ ہونی چاہیے تاکہ طواف کرنے والے دوسرے مسلمانوں کو تکلیف نہ پہنچے۔