پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی د ن منایا گیا، جس کا مقصددنیا بھر کے کروڑوں ناخواندہ افراد کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔
دنیا بھر میں آج خواندگی کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کے حوالے سے ملک بھر کے تمام شہروں میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور شرح خواندگی میں اضافے کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔
خواندگی کا عالمی دن اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیکو کے تحت ہر برس 8ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ دنیا بھر کے کروڑوں مرد ،خواتین اور بچوں کو امید دلائی جاسکے جو اپنا نام نہیں لکھ سکتے۔
رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ناخواندہ افراد کی تعداد اندازا 775 ملین ہے جس میں 64 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔